جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیکر حساب 1-1سے برابر کردیا

ڈربن(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ڈربن کے کنگزمیٹ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 203 رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف دیا جو پروٹیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ڈربن میں جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ان کے بولرز نے درست ثابت کیا۔32 ویں اوور میں پاکستان کی 7 وکٹیں 112 رنز پر گرنے کے بعد ٹیم کے لیے 150 رنز کا ہندسہ بھی ناممکن دکھائی دے رہا تھا۔لیکن اس موقع پر حسن علی اور سرفراز احمد نے نویں وکٹ کی شراکت میں 90 رنز کی شراکت قائم کی۔ 202 رنز پر سرفراز احمد 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔سرفراز کے آؤٹ ہونے کے بعد اسی اوور کی 5 پانچویں گیند پر حسن علی بھی 6 لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔جنوبی افریقا کی جانب سے اندیل فیلوکوایو نے 22 رنز دے کر 4 جب کہ تبریز شمسی نے 56 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کے 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز ہینڈرکس اور ہاشم آملہ نے کیا لیکن پروٹیز کے ابتدائی بلے باز ٹیم کو اچھی شراکت نہ دے سکے۔جنوبی افریقا کی آدھی ٹیم شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ کی صرف 80 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی تاہم وین ڈرڈسین اور اندیل فیلوکوایو نے ٹیم کو چھٹی وکٹ کی شراکت میں سنبھالا دیا اور ہدف کا تعاقب کامیابی سے کرلیا۔وین ڈرڈسین نے 75 اور اندیل فیلوکوایو 68 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ گرین شرٹس کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 اور شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پروٹیز کی جیت کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے تاہم سیریز کا تیسرا میچ 25 جنوری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

error: Content is protected !!