کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کیولیئر سی سی نے میمن جیم خانہ کو 22رنز اور شاہین جیم خانہ نے باب وولمر سی سی کو 8وکٹوں سے شکست دے کر عبدالحمید کھتری انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلہ میں جگہ بنالی۔ فاتح ٹیم کے شہروز کلیم نے 43کامران رشید اور عامر علی نے 26,26رنز بنائے۔ تنویر الحسن اور راجہ عرفان کی 3,3وکٹیں۔ ناکام سائیڈ کے عمر مشتاق کی نصف سنچری اور عصام حسین کے 30رنز اور 5وکٹیں ان کی ٹیم کیلئے کارامد ثابت نہ ہوسکیں۔ شاہین جیم خانہ کیلئے فہد خان نے 26رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ محمد سمیر اور نے 4کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ باب وولمر سی سی کے 4کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے پویلین روانہ ہوئے۔کے سی سی اے زونIIIکے زیر اہتمام کے جی اے جیم خانہ گراؤنڈ پر کیولیئر سی سی نے پہلے کھیلتے ہوئے 32اوورز میں تمام وکٹوںپر 171رنز اسکور کئے۔ شہروز کلیم کے 43رنز میں 2چھکے اور2چوکے شامل تھے۔ کامران رشید نے 4چوکوں اور عامر علی نے ایک چوکے کی مدد سے 26,26رنز اسکور کئے۔ محمد مزمل نے 21رنز بنائے۔ عصام حنیف نے 26رنز کے عوض 5حریف کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔میمن جیم خانہ کی جوابی اننگز 25اوورز میں 149رنز پر تمام ہوگئی۔ عمر مشتاق 56رنز کے ساتھ نمایاں رہے انہوں نے دوران اننگز 5چھکے اور 3چوکے رسید کئے۔ عصام حنیف نے عمدہ بولنگ کے بعد بیٹنگ میں 4چوکے اور2چھکے لگائے۔ حفیظ الرحمن کے 16رنز میں ایک چھکا اور ایک چوکا شامل تھا۔تنویر الحسن نے 24اور راجہ عرفان نے 29رنز دے کر 3,3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ سلمان حفیظ اور عبدالولی نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔ایمپائرز عزیز تنیو اور سہلیل احمد جبکہ آفیشل اسکورر محمد منہاج تھے۔اسی گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں باب وولمر سی سی نے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 18اوورز میں 59رنز پر پویلین لوٹ گئی۔کمیل علی 16اورفیض اویس 13رنز کے ساتھ ڈبل فیگر اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بنے۔ دیگر کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ وسکا۔ 4کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ محمد سمیر نے 4رنز پر 4کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیاجبکہ شکیل اشرف کو 4رنز اور محمد عباس کو 8رنز پر 2,2وکٹیں ملیں۔شاہین جیم خانہ نے جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف 11.3اوورز میں حاصل کرلیا جب 2وکٹوں پر 60رنز بنائے گئے۔فہد خان 26اور انس نے 11رنز اسکور کئے۔ حمزہ سرور 9 اورصدام خان 4رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ عبدالباسط اور حذیفہ خلیل نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ محمد سہیل اور ضیاء عباس نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دئے۔