عامر خان باکسنگ اکیڈمی میں مکا بازی کے مقابلے

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) عامر خان باکسنگ اکیڈمی اسلام آباد کے زیر اہتمام مقامی اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسرز کے مابین دوستانہ باکسنگ میچز کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں شہروں سے تعلق رکھنے والے مختلف اوزان کے باکسرز نے بھرپور شرکت کی۔ مجموعی طور مختلف کیٹگریز کی بارہ فائیٹس کی گئیں جن میں سے سات فائیٹس کے فاتح عامر خان اکیڈمی کے باکسرز ٹھہرے جبکہ چار فائیٹس میں کوئٹہ کے باکسرز بازی لے گئے۔ عامر خان اکیڈمی کی جانب سے ساٹھ کلو گرام کیٹگری میں عثمان، ظہور اور عثمان وزیر، پچاس کلو گرام کیٹگری میں ثاقب، باون کے جی کی فائیٹ میں لقمان، چونسٹھ کے جی کلاس میں عتیق جبکہ انسٹھ کلو گرام کیٹگری میں کامران کامیاب قرار پائے۔۔۔۔ کوئٹہ کی جانب سے مختلف کیٹگریز میں احمد علی، زوالفقار، اصغر علی اور علی احمد نے کامیابی حاصل کی
اس موقع پر ایونٹ میں شریک باکسرز کا کہنا تھا کہ باکسنگ کے فروغ کے لئے ایسے ایونٹس کا انعقاد ضروری ہے تاکہ انھیں اپنے سکلز اور خود اعتمادی میں اضافہ کا موقع مل سکے۔
ایونٹ کے روح رواں اور عامر خان اکیڈمی کے ہیڈ کوچ داود نعیمی کا کہنا تھا کہ یہ اس ایونٹ کی روایت رہی ہے کہ مختلف علاقوں سے باکسرز کو یہاں مدعو کیا جاتا ہے تاکہ ٹیلنٹ کو سامنے لایا جاسکے
عامر خان باکسنگ اکیڈمی کی جانب سے ملک کے کے مختلف علاقوں سے باکسنگ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی اس کوشیش کو حاضرین نے بھی خوب سراہا اور امید کی جارہی ہے کہ عثمان وزیر کی طرح اس اکیڈمی سے مزید کئی باکسرز بھی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔

error: Content is protected !!