سنسنی خیز مقابلہ،جنوبی افریقہ نے پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا

کیپ ٹاؤن(سپورٹس لنک رپورٹ) پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ کیپ ٹاؤن میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے، پروٹیز کی جانب سے کپتان فاف ڈپلیسی 78 اور ہینڈرکس 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جاب سے عثمان شنواری نے 3، عماد وسیم، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 186 رنز بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شعیب ملک 49، حسین طلعت 40 اور بابر اعظم 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے ہینڈرکس، موریس اور شمسی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں پاکستانی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ میچ سے قبل محمد حفیظ انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث انہیں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا جب کہ 5 ایک روز میچز کی سیریز میں 2-3 سے قومی ٹیم کو شکست دی تھی۔

error: Content is protected !!