وکٹوں کے پیچھے بولنا میری عادت ہے،جلد واپسی ہو گی، سرفراز احمد

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ )نسل پرستانہ کلمات پر معطل پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک لفظ پرپوراایشو بن گیا،اللہ نے چاہا تو واپسی ضرور ہو گی، کپتانی کاگرین سگنل پہلےبھی تھا،ان شاء اللہ آگےبھی ہوگا۔سرفراز احمد نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹوں کےپیچھے بولتےرہنامیری عادت ہے،اسےبدلنامشکل ہے،بولتےرہنے کامقصد ٹیم کاحوصلہ بڑھاناہے،آئی سی سی پرکوئی غصہ نہیں، اگرہوتا توان پرہوتا جنھوں نے چیزوں کواچھالا۔کوشش کروں گا کہ جو چیزیں ہوئیں، آگے نہ ہو۔انہوں نےکہا کہ فیلوکوائیوکوشک تھاکہ میں نےاسکی والدہ کوکچھ بولا، میں نےاسےہمارےمعاشرے میں ماں کی دعاکی اہمیت کوبتایا، وہ بھی سمجھ گیا۔ میرےمعاملےپرشروع میں جنوبی افریقہ میں کچھ ردعمل نہیں تھا۔

error: Content is protected !!