ویلنگٹن(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارت نے نیوزی لینڈ کو پانچویں ایک روزہ میچ میں 35 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹںگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 44.1 اوورز میں 227 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔میزبان ٹیم کی جانب سے جیمس نیشام 44، کپتان کین ولیمسن 39 اور ٹام لیتھم 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے یزویندر چاہل نے 3، محمد شامی اور ہاردک پانڈیا نے 2،2 جب کہ بھونیشور کمار اور کیدر یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بھارت نے بیٹنگ کی تو امباتی روئیڈو سب سے زیادہ 90 رنز بنا کر نمایاں رہے، وجے شنکر اور ہارک پانڈیا نے 45، 45 رنز کی اننگز کھیلی اور 6 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر امباتی روئیڈو ‘مین آف دی میچ’ اور سیریز میں نمایاں کارکردگی پر محمد شامی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔