پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے مینجنگ ڈائریکٹر 6 فروری اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان 6 فروری کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔لیسٹر شائر کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد ہیڈکوارٹر میں موجود تمام ملازمین سے ان کا تعارف کرایا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے تمام صحافیوں کے ساتھ بھی وسیم خان کی تعارفی نشست کا اہتمام کیا جائیگا جس میں ایم ڈی ملکی کرکٹ اور انتظامی امورز پر خیالات کااظہار اور سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔ بورڈ کے امورز چلانے کے زیادہ تر اختیارات ایم ڈی وسیم خان کے پاس ہوں گے اور بورڈ سربراہ احسان مانی کی حیثیت چند چیزوں کو چھوڑ کر صرف علامتی رہ جائے گی۔

error: Content is protected !!