یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال میچ میں اسلام آباد نے کشمیر الیون کو ہرا دیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال میچ میں اسلام آباد نے کشمیر الیون کو5-1 گول سے ہرا دیا۔ اسلام آباد ٹیم کی جیت میں صمد خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گول کرکے اپنی ہیٹ مکمل کی، میچ کے چیف ایگزیکٹو مریڈین گروپ سردار طارق محمود مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز منصور احمد، آغا امجد اللہ، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان اور ینگ رائزنگ سٹار ویمن کلب کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھیں۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیابی حاصل کرنے والے ٹیموں کو ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک اسلام آباد کو کشمیر الیون کے خلاف 2-0 گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں اسلام آباد کی ٹیم نے مزید چار گول جبکہ کشمیر کی ٹیم نے ایک گول کیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے صمد خان نے تین گول کرکے اپنی ہیٹ مکمل کی جبکہ کامل اور عمر نے ایک، ایک گول کیا۔ کشمیر الیون کی جانب سے واحد گول شعیب نے کیا۔ آئی ایف اے ٹیم کے کوچ محمد صدیق بنگش نے ٹیم کے کھلاڑیوں کی میچ کے دوران کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

error: Content is protected !!