بحریہ سپورٹس ونگ کے زیر اہتمام نمائشی فٹبال میچ بحریہ ٹائون وائٹ نے جیت لیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)بحریہ ٹائون سپورٹس ونگ کے زیر اہتمام کھیلے گئے نمائشی میچ میں بحریہ ٹائون وائٹ نے بحریہ ٹائون بلیو کو 1-0 سے شکست دے دی۔ بحریہ وائٹ کی جانب سے جان ولیم نے گول سکور کیا۔ میچ کے مہمان خصوصی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر سردار نوید حیدر تھے ۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید شرافت حسین بخاری اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے انفارمیشن سیکرٹری رانا تنویر احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بحریہ ٹائون سپورٹس ونگ کے ڈائریکٹر سید فخر علی شاہ نے مہمانوں کا استقبال کیااور بحریہ فٹبال اکیڈمی کے کھلاڑیوں اور کوچز سے متعارف کروایا۔ سید فخر علی شاہ ڈائریکٹر سپورٹس نے بتایا کہ بحریہ نے فٹبال کے کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے پروفیشنل اور کوالیفائیڈ کوچز کو ہائر کیا ہوا ہے ۔

مہمان خصوصی سردار نوید حیدر نے میچ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا بحریہ اکیڈمی میں بہترین اور پروفیشنل لیول کا فٹبال کھیلااورسکھایا جاتاہے ۔ امید ہے کہ اکیڈمی کے بچے پاکستان کے مستقبل کا اثاثہ ثابت ہوں گے ۔ سید شرافت حسین بخاری سیکرٹری جنرل پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بھی کھلاڑیوں کی مہارت کی تعریف کی ۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بحریہ ٹائون میں فٹ بال کی اتنی بہترین اکیڈمی موجود ہے جہاں کوالیفائیڈ کوچز بچوں کو ٹریننگ دیتے ہیں ۔ اُن کے مطابق بحریہ ٹائون فٹ بال اکیڈمی کے کئی کھلاڑی ڈسٹرکٹ لیول ، ڈویژن لیول ، صوبائی لیول اور پاکستان لیول پر سلیکٹ ہوئے ۔ جن میں سید علی شاہ، سید محمد شاہ اور جان ولیم نمایاں کھلاڑی ہیں۔ سید علی شاہ پاکستان انڈر 15فٹ بال ٹیم میں سلیکٹ ہو اجس نے ساف انڈر 15ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں حصہ لیااور سلور میڈل جیتا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

error: Content is protected !!