شاہد آفریدی نے شاداب خان کو ٹیم کا نیا سپرسٹار قرار دیدیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کو مستقبل کا سپر سٹار قرار دے دیا ہے۔شاہد آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میں شاداب خان کی آل راؤنڈ کاکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے بہترین مستقبل کی پیشن گوئی کی،انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ”بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس،تم ایک سٹار ہو اور بہترین آل راؤنڈر بننے کی تمام صلاحیتیں رکھتے ہو“۔شاہد آفریدی نے پیشن گوئی کی کہ شاداب خان30مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔یا د رہے کہ شاداب خان نے پاکستان کے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا ، انہوں نے پہلے اپنی بیٹنگ کے دوران22قیمتی رنز سکور کیے جس میں اننگز کے آخری اوور میں ایڈیلے پھیلکوایو کو لگائے گئے تین چھکے بھی شامل تھے اور پھر اپنے باؤلنگ کے ذریعے ان فارم پروٹیز کپتان ڈیوڈ ملر سمیت دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،انہیں اس شاندار کاکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ۔یاد رہے کہ شاداب خان پاکستان سپر لیگ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ان ایکشن ہوں گے اور اس سیزن میں انہیں ٹیم کا نائب کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے ۔

error: Content is protected !!