اطالوی فٹبال لیگ، ساسولو کی شکست سے یووینٹس کی ٹاپ پوزیشن پر گرفت مضبوط‌

میلان(سپورٹس لنک رپورٹ) اطالوی فٹبال لیگ مقابلوں کے دوران سیری اے میں سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے دھاک بٹھا دی، بیسویں گول سے یووینٹس نے حریف ساسولو کو تین صفر سے ہرا کر ٹاپ پوزیشن مضبوط بنا لی۔اٹلی میں فٹبال میلہ، سیری اے میں مہنگے ترین کھلاڑی رونالڈو کی ٹاپ ٹیم یووینٹس کا ساسولوسے مقابلہ ہوا، تیئسویں منٹ میں کھیدریا نے ری بونڈ پر پہلی کامیابی دلائی۔ سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کی موجودگی سے حریف پر شدید دباؤ رہا، رونالڈو کے ہیڈر گول سے سکور ڈبل ہو گیا، مایہ ناز فارورڈ نے ایونٹ میں بیسواں گول سکور کر دیا۔چھیاسویں منٹ کے گول نے یووینٹس کو تین صفر کی فتح دلا دی، ٹاپ ٹیم کی اب تریسٹھ یعنی گیارہ پوائنٹس کے فرق سے ٹاپ پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے۔

error: Content is protected !!