سری لنکن بیٹسمین کا چار روزہ میچ میں نیا عالمی ریکارڈ

کولمبو (سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ کے میدان پراکثرریکارڈ بنتے اورٹوٹتے رہتے ہیں، لیکن سری لنکا کے ایک بلے باز نے اپنے بلے سے ایسا کارنامہ انجام دے دیا، جو کرکٹ تاریخ میں محض دوسری بارہوا ہے۔ سری لنکا کے بلے باز اینجیلوپریرا نے نانڈے اسکرپٹس کرکٹ کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے چار روزہ میچ میں دو ڈبل سنچری لگا دی اینجیلو پریرا نے پریمیئرلیگ ٹورنامنٹ میں سنگھ لیز اسپورٹس کلب کے خلاف پہلی اننگ میں 201 رن بنائے جبکہ دوسری اننگ میں انہوں نے 231 رن کی شانداراننگ کھیلی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے انگلینڈ کے آرتھرفیگ کے اس ریکارڈ کی برابری کرلی، جنہوں نے 1939 میں کینٹ کی طرف سے کھیلتے ہوئے ایسکس کے خلاف میچ میں 244 اورناٹ آوٹ 202 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔بین الاقوامی گیند بازوں کے خلاف کھیلی طوفانی اننگ پریرا کے پاس 97 فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ ہے، جن میں انہوں نے اب تک 18 سنچریوں کے ساتھ 47.54 کی اوسط سے 6941 رن بنائے ہیں۔ اب ان دو ڈبل سنچریوں کی بدولت انہوں نے سری لنکائی سلیکٹرس کے سامنے عالمی کپ سے قبل ٹیم میں واپسی کا دعویٰ پیش کردیا ہے۔ ویسے بھی سری لنکا ئی ٹیم بلے بازکے طورپرپوری طرح سے ناکام ثابت ہورہی ہے، ایسے میں پریرا کا فارم اسے کچھ سہارا تو دے ہی سکتا ہے

error: Content is protected !!