پاکستان سپر لیگ فور،کل ملتان سلطانز کا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائو ہوگا

لاہور(آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کا جمعہ کے روز کراچی کنگز کے ساتھ جوڑ پڑے گا. شعیب ملک ملتان سلطانز کی قیادت کریں‌ گے. ملتان سلطانز کا کل کراچی کنگز کے ساتھ میچ ساڑھے چار بجے شروع ہو گا، کپتان شعیب ملک کو اپنے سلطانز پر مان ہے، جیمز وینس اور آندرے رسل ہلچل مچا دیں گے، شاہد آفریدی کی جاندار انٹری ہو گی جو اپنی سابق ٹیم کراچی کنگز کے خلاف زور بازو دکھائیں گے اور ملتان سلطانز کو فاتحانہ آغاز دلائیں گے۔ دراز قد محمد عرفان پر بھی سب کی نظریں ہیں۔ سلطانز کی تیاریاں مکمل ہیں، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے علاوہ فزیکل فٹنس پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ادھر کراچی ٹیم میں ٹی 20 کے نمبر ون بابر اعظم اِن ایکشن ہوں گے، روی بھوپاری اور کولن منرو انٹری کو یادگار بنائیں گے، محمد عامر اور عثمان شینواری کی اپنی جاندار پرفارمنس دکھائیں گے۔ پی ایس ایل فور کے دوسرے روز دوسرا مقابلہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شیڈول ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔

error: Content is protected !!