پی ایس ایل فور کا پہلا معرکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے نام

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان سپر لیگ فور کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کوسنسنی خیز مقابلے کے بعدپانچ وکٹوں سے ہرادیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نےٹا س جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔لاہور قلندرزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر 171رنز بنائے ،فخرزمان نے 65رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،سہیل اختر 37اوراے بی ڈی ویلیئرز 24رنزبناکر قابل ذکررہے ،فہیم اشرف نے 2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نےآخری اوورمیں 5وکٹوں پر 177 رنز بناکر فتح اپنے نام کرلی ۔حسین طلعت نے 37رنز بنائے ،آصف علی نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے19گیندوں پر 36ناقابل شکست رنزبنائے ،راحت علی کی 4وکٹوں کی کارکردگی رائیگاں گئی ۔

error: Content is protected !!