پی ایس ایل فور کا پہلا ٹکرائو،اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ فور کے پہلے ٹکرائو میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلےلاہور قلندرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے، پاکستان سپر لیگ میں دونوں ٹیمیں اب تک چھ مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں۔ تین میچ اسلام آبادیونائیٹڈ نے جیتے جبکہ دو میچز میں جیت لاہور قلندرز کا مقدر بنی۔سیزن فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع ہیں جبکہ لاہور قلندر کی قیادت محمد حفیظ کررہے ہیں۔لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے گذشتہ سال کی پرفارمنس بھلا کر جیت کے لئے کھیلیں۔

error: Content is protected !!