پاکستان سپر لیگ فور،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آج کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ایونٹ میں آج دو میچز کھیلیں جائیں گے، پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے اسلام یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ایونٹ میں آج کھیلا جانے والا دوسرا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے، پہلے میچ میں یونائیٹڈ نے قلندرز کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کیے جب کہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کھا کر ناکام رہی۔لاہور قلندرز نے بھی اب تک دو میچز کھیلیں ہیں، قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کھائی جب کہ گزشتہ روز کراچی کنگز سے میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی اب تک صرف ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔

error: Content is protected !!