بھارت عالمی کپ میں پاکستان کیساتھ میچ کھیلے گایا نہیں، بھارتی بورڈ کی وضاحت آگئی

نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ میں پاکستان کیساتھ میچ نہ کھیلنے کے حوالے سے بیان، سربراہ آئی پی ایل راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ ابھی کافی دور ہے، پاکستان کے ساتھ شیڈول میچ نہ کھیلنے کے حوالے سے اس وقت کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت کے سب سے پرانے کرکٹ کلب کی جانب سے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 ءمیں پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کرکٹ کلب آف انڈیا نے پلوامہ حملے کے پیش نظر بھارتی کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ 16 جون 2019 ءکو بھارت پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ کا بائیکاٹ کردے۔ایک بھارتی کرکٹ مداح نے بھی اپنے ٹویٹ میں مطالبہ کیا کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل یا تو پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نکالے یا بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کردینا چاہیئے ۔اس حوالے سے آئی پی ایل کے سربراہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کیساتھ میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے حوالے سے اس وقت کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا۔ واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 44 فوجی ہلاک ہوئے۔اس حملے کے فوری بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل زہر اگلا جا رہا ہے اور الزامات لگائے جا رہے کہ اس حملے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔بعد ازاں پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا پرانا وطیرہ ہے جو ماضی میں بھی ہمیشہ ناکام رہا ہے، اگر ویڈیو بیان بھارتی دعوے کی تصدیق کرتا ہے تو پھر بھارت کواپنے نیول آفیسر کمانڈر کلبھوشن یادیو کے بیان کو بھی تسلیم کرنا ہو گا۔

error: Content is protected !!