فضل محمود کرکٹ‘ ملک اسپورٹس کے ناظم وہاب اور عمران خان کی ڈبل سنچری رفاقت

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زونVIIکی زیرنگرانی فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ پہلے بیٹنگ کرنے والی ملک اسپورٹس اور التاج سی سی نے مدمقابل ناظم آباد کولٹس اور اورینٹل سی سی کو باآسانی بالترتیب 313اور226رنز سے شکست دی۔ناظم وہاب اور عمران خان نے ملک اسپورٹس کیلئے سنچریاں اسکور کیں۔ نجم وہاب نے 5اور ولید نے 4مہرے کھسکائے۔ شایان فہیم نے ناکام سائیڈ کیلئے 3وکٹیں حاصل کیں۔شہزاد اقبال التاج سی سی کیلئے نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر ملک اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں 7وکٹوں پر 366رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ ناظم وہاب نے 119رنز میں 18چوکے اور 2چھکے جبکہ عمران خان کے 100رنز میں 14چوکے شامل تھے۔ دونوں کھلاڑیو ں نے پہلی وکٹ پر 237رنز کی شراکت قائم کی۔ عمران حبیب، شاہد مظفر اور عابد بخت نے 26,26رنز اسکور کئے۔ شایان فہیم نے 64رنز پر 3جبکہ عاصم خان اور صائم نعیم کے ہاتھ 2,2وکٹ لگے۔ناظم آباد کولٹس کی پوری ٹیم نجم وہاب اور ولید کی جارحانہ بولنگ کا سامنا نہ کرسکی اور پوری ٹیم 14.5اوورز میں 53رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد عاقب 10رنز کے ساتھ ڈبل فیگر اننگز کھیلنے والے واحد کھلاڑی تھے۔ ایکسٹراز 16رنز بنے جبکہ محمد خزیمہ نے 9رنز اسکورکئے۔ نجم وہاب نے 9رنز کے عوض 5اور ولید نے 12رنز پر 4کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ایمپائرز طاہر رشید اور شمیم انصاری جبکہ عمران علی آفیشل اسکورر تھے۔آصف آباد گراؤنڈ پر التاج سی سی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 42.1اوورز میں تما م وکٹوں پر 299رنز بنائے۔ شہزاد اقبال 61رنز یں 3چوکے لگا کر نمایاں رہے۔ فرحان ثاقب نے 48رنز میں 6چوکے اور سراج میر نے 27رنز میں 3چوکے رسید کئے۔ نبید اشفاق کو 56رنز پر 4اور محمد احمد کو 46رنز میں 3جبکہ 2وکٹ 48رنز پر ابو بکر کے نام رہیں۔اورینٹل سی سی کی پوری ٹیم 20اوورز مین 73رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ محمد عماد 20رنز میں 4چوکے لگا کر اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔ ایکسٹراز کی تعداد 15رہی۔ محمد کلیم اور احسان اﷲ نے 8,8رنز کا حصہ ڈالا۔ فرحان صادق کو 3جبکہ سلیمان ملک اور شہزاد اقبال کو 2,2وکٹیں ملیں۔ ایمپائرز نذیر بٹ اور محمد یونس جبکہ جنید افضل آفیشل اسکورر تھے۔

error: Content is protected !!