پاکستان سپر لیگ فور،دو دن آرام کے بعد میلہ 20فروری کو شارجہ میں سجے گا

شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ دبئی میں مکمل ہوگیا، دو دن آرام کے بعد ایکشن سے بھرپور میلہ اب بیس فروری سے شارجہ میں سجے گا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس اہل کے سیزن فور میں چھکے اور چوکوں کی برسات، ریکارڈ پارٹنرشپ اوراڑتی وکٹوں کے لمحات نے شائقین کیلئے ہرلمحہ پرجوش بنادیا۔پاکستان سپر لیگ میں ہے دو روز تک آرام ہے۔ اگلے فیز میں شارجہ میں دھمال ہوگا، سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں کے دوران شائقین کو ایکشن سے بھرپور میچز دیکھنے کو ملے۔کراچی کنگز کے اوپنرز لائم لیونگ اسٹون اور بابر اعظم نے ریکارڈ پارٹنرشپ بنائی، شین واٹسن، عمراکمل نے بھی دبئی میں چھکے اور چوکوں کی برسات کی، شعیب ملک اور شاہد آفریدی کی جوڑی نے بولرز کی خوب دھلائی کی۔عمر خان اور حارث رؤف کے ساتھ بولرز کی فہرست میں راحت علی سب سے آگے ہیں، لاہورقلندرز رواں سیزن میں کم ترین اسکور پر ڈھیر ہوئے ایکشن سے بھرپور میلہ اب بیس فروری سے شارجہ میں سجے گا۔

error: Content is protected !!