پی ایس ایل فور سے بھرپور انداز سے لطف اندوز ہو رہا ہوں،ڈی ویلیئرز

شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے خلاف فتح دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والےبلے باز ڈیولیئرز نے کہا ہے کہ شارجہ کے تماشائیوں سے بھرے میدان میں ایک اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی،میں اپنی ٹیم کے ساتھ کھیل کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوا۔ڈیولیئرز نےسوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے بھرپور فائٹ کی، پی ایس ایل اب چھا رہا ہے اوریہاں اعلیٰ معیار کی کرکٹ ہورہی ہے۔لاہور قلندر کے بلے باز نے اپنے ساتھی کھلاڑی ڈیوڈ وائز کی بھی تعریف اور کہا کہ انہوں نے بہترین کھیل کھیلا۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف ڈیولیئرز نے 29 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52 رنز بنائے جبکہ وائز 5 چھکوں کے ساتھ 20 گیندوں پر 45 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

error: Content is protected !!