ناکامیوں سے جوچار ملتان سلطانز کی ٹیم نئی مشکل میں پھنس گئی

شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں ناکامیوں سے دوچار ملتان سلطانز کی ٹیم نئی مشکل میں پھنس گئی ہے اور سلو اوور ریٹ کے سبب ان پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔اتوار کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ وقت میں دو اوورز پیچھے رہی۔ملتان سلطانز کی ٹیم لیگ کے ضابطہ اخلاق کی مرتکب قرار پائی جس پر میچ ریفری روشن مہانامہ نے ان پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ملتان سلطانز کی ٹیم کے تمام اراکین پر 10 فیصد اور کپتان شعیب ملک پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور اگر رواں سیزن میں وہ دوبارہ اس جرم کا ارتکاب کرتے ہیں تو ان پر دگنا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔مذکورہ میچ میں پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانز کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

error: Content is protected !!