آسڑیلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے میچ دو مارچ کو کھیلا جائیگا

حیدر آباد (آن لائن) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ دو مارچ کو حیدر آباد میں کھیلا جائیگا، یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 2 مارچ کو حیدر آباد میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 5 مارچ کو ناگپور میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 8 مارچ کو رانچی میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 10 مارچ کو چندی گڑھ میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 13 مارچ کو نئی دہلی میں کھیلا جائیگا۔

error: Content is protected !!