پاکستان سپر لیگ فور آج کن کن ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑے گا؟

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جب کہ ملتان سلطانز کا ٹاکرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے آمنے سامنے ہوں گی جب کہ رات 9 بجے ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پشاور زلمی اب تک 6 میں سے 4 میچز میں فاتح ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 7 میں سے 4 میچز میں کامیاب ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 میں سے 4 میچز جیت چکی ہے جب کہ ملتان سلطانز 7 میں سے اب تک 2 میچز میں کامیاب رہی ہے۔پوائٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے یعنی آخری نمبر پر ہے۔

کرک انفو پوائنٹس ٹیبل—.اسکرین شاٹ
error: Content is protected !!