پاکستان کی پہلی خاتون مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر انیتا نے قومی پرچم سربلند کردیا

سنگاپور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی پہلی خاتون مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر انیتا نثار نے شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی مقابلہ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ہنزہ سے تعلق رکھنے والی ایتھلٹ انیتا نثار نے سنگاپور میں منعقد بین الاقوامی فائٹ مقابلے میں حصہ لیا جس میں انہوں نے انڈونیشیا کی گیتا سوہارسونو کو شکست سے دوچار کیا۔فائٹ کے دوران انہوں نے گیتا سوہارسونو کے خلاف ساؤتھ پو اسٹرائک استعمال کی اور خوب دیدہ دلیری سے مقابلہ کیا، مقابلے کے تینوں ججز نے انہیں فاتح قرار دیا اور انعام سے نوازا۔ انیتا نثار نے 2017 میں مکس مارشل آرٹس کی تربیت لینا شروع کی تھی جس کے بعد انہوں نے سب سے پہلے اسلام آباد میں منعقدہ دی فائٹ فوٹریس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔بعدازاں انہوں نے پاکستان گریپلنگ چیلنج میں تین ایتھلٹس کو شکست دے کر دو گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔انیتا نثار کا کہنا ہے کہ ’مکس مارشل آرٹس حوصلہ دیتا اور خودمختار بناتا ہے، بلا شبہ جب ضرورت پڑے اس سے آپ اپنا دفاع بھی کرسکتے ہیں‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کو بھی فروغ دینا چاہیے۔

error: Content is protected !!