پاکستان سپر لیگ فور،تمام میچوں کی میزبانی ملنے پر وزیر اعلیٰ نے کس سے تعاون مانگ لیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ سے ایک سے دو میچز مانگے تھے اور اب سارے مل گئے ہیں۔پی ایس ایل کے لاہور میں شیڈول تین میچز کی کراچی منتقلی کی پی سی بی کی پریس ریلیز سے قبل ہی وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں تمام میچز کے انعقاد کا اشارہ دے دیا تھا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلی مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز کراچی میں ہوں گے، میں نے 2 میچز مانگے تھے اب تو سارے مل گئے ہیں۔صحافی نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ ‘پی ایس ایل کے میچز کراچی میں شفٹ کئے جارہے ہیں سندھ حکومت کیا کررہی ہے’ جس پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس میں کراچی کے ہر شخص سے تعاون چاہوں گا، اپنی طرف سے ہر ممکن تیاری کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے 8 میں سے تین میچز لاہور میں شیڈول تھے تاہم اب تمام 8 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے۔پی سی بی کے نئے پروگرام کے تحت اب پہلا میچ 9 مارچ کو لاہور اور اسلام آباد کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا جب کہ 10 مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شاہ 7 بجے ہوگا۔11 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں دوپہر 2 بجے جب کہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اسی روز شام سات بجے مدمقابل ہوں گی۔13 مارچ کو کوالیفائر، 14 مارچ کو ایلیمینیٹر اور 15 مارچ کو دوسرا ایلیمینیٹر میچ کھیلا جائے گا اور ایونٹ کا فائنل 17 مارچ کو شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ہی ہوگا

error: Content is protected !!