زون V’بی‘ ڈویثرن لیگ ‘ نیو اسٹار اور لانڈھی جیم خانہ فتح سے ہمکنار

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زونV’بی‘ ڈویثرن لیگ میں مزید 2میچوں نتائج سنسنی خیز مقابلے کے بعد برامد ہوئے۔ نیو اسٹار نے الفلاح سی سی کو 10رنز سے شکست دی۔سہیل احمد اور طارق عمران کی کارامد نصف سنچریاں۔ ناکام سائیڈ کے محمد سمیر کی سنچری اور تیمور خان کی نصف سنچری ان کی ٹیم کو شکست سے نابچا سکی۔لاندھی جیم خانہ نے قمر عباس سی سی کا 289رنز کا ہدف 4وکٹوں پر حاصل کرکے اہم کامیابی حاصل کی ۔ محمد احسان نے 95رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ محمد سلام نے 49رنز کا حصہ ڈالا۔ لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر نیو اسٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں 4وکٹوں پر 270رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ سہیل احمد نے 60رنز، طارق عمران نے 50رنز ، زاہد اﷲ نے 49رنز اور محمد یوسف نے 26رنز اسکور کئے۔ سمیر نے 43رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کیں۔ وسیم حنیف اور کمال کے ہاتھ 2,2وکٹیں لگیں۔ الفلاح سی سی کی جوابی اننگز 39.1اوورز میں 260رنز پر تمام ہوگئی جب پوری ٹیم پویلین سدھار گئی۔ محمد سمیر نے شاندار 108رنز کی اننگز کھیلی اور تیمور خان نے بھی 74رنز بنائے۔ شکیل احمد نے بھی 25رنز کے ساتھ بھرپور مزاحمت کی۔ شاہد خان اور فضل رحمن نے 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔دوسرے میچ میں قمر عباس سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اورمقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں پر 289رنز کا بھاری بھرکم ٹوٹل اسکور بورڈ پر آویزاں کیا۔ محمد عرفان نے 63، منصور احمد نے 46رنز اسکور کیے۔ دونوں کھلاڑیوںنے پہلی وکٹ پر 117رنز کا شاندار آغاز اپنی ٹیم کو فراہم کیا۔

error: Content is protected !!