رائزنگ اسٹار ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا مارچ کے تیسرے ہفتہ میں انعقاد کا اعلان

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب ، کے سی سی اے زونIVکے زیر اہتمام رائزنگ اسٹار انوی ٹیشن ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا مارچ کے تیسرے ہفتہ میں انعقادکیا جارہا ہے جس میں 25ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ان میں ملیر جیمخانہ، پاک جیم خانہ، اسٹیل ٹاؤن جیم خانہ، رائزنگ اسٹار،پنجاب سی سی، ملیر اسپورٹس، عظیم پورہ جیم خانہ، طوبیٰ اسپورٹس، ینگسٹر جیم خانہ، ماڈل سی سی، ملت سی سی، پاک اسٹار سی سی، برائٹ سی سی، انقلاب سی سی ، سپر جیم خانہ، فیصل جیم خانہ، اعظم اسپورٹس، کامریڈ اسورٹس، یونائیٹڈ جیم خانہ، یونین اسپورٹس، نیو شائننگ اسٹار، گلزار سی سی، ہنسوٹ جیم خانہ، کالونی جیم خانہ اور ملیر مسلم شامل ہیں۔مذکورہ ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 15مارچ تک اپنی شرکت کی تصدیقی لیٹر زیڈ اے اسپورٹس اور گیرینٹس ماڈل کالونی پر جمع کرادیں۔چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی محمد توصیف صدیقی کے مطابق ہر میچ کے مین آف دی میچ کو 500روپے، کوارٹر فائنل کے 1000روپے ، سیمی فائنل کے 2000روپے اور فائنل کے مین آف دی میچ کو 3000روپے دئے جائیں گے۔ مزید رابطہ کیلئے توصیف صدیقی یا امجد علی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

error: Content is protected !!