لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)بالی ووڈ ادکارہ کنگنا رناوت کی جانب سےپاکستان مخالف بیانات دینے پرمعروف سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ ’شنیرا اکرم‘نے کرارا جواب دے ڈالا۔کنگنا رناوت نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارت کی اولین ترجیح پاکستان سے لڑنا ہے جس کے بعد انہیں بھارتی عوام کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔کنگنا نےاپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے دس روز تک خاموشی اختیار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کنگنا کے اس بیا ن پر شنیرااکرام نے لکھا کہ ’صرف دس دن کیوں؟آپ جتنا دن چاہیں اتنے دن خاموش رہ سکتی ہیں‘۔شنیرا کےاس ٹوئٹ پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’بھابی نے زبردست چھکا مارا ہے‘واضح رہے کہ کنگنا رناوت کئی دنوں سے ساتھی اداکاروں ریتک روشن اور کرن جوہرکے متعلق منفی بیانات دینے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کررہی ہیں۔