ایشین سینئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ کیلئے ٹرائلز 19مارچ سے شروع ہونگے

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین سنیئر انفرادی سکواش چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں 6 روزہ ٹرائلز 19 مارچ سے شروع ہو ںگے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹر (اکیڈمیز)، ایئرکموڈور آفتاب صادق قریشی کے مطابق ٹرائلز کیلئے ملک بھر 12 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں 9 سنیئر اور تین جونیئر کھلاڑی ہیں۔ٹرائلز کیلئے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب شاہد اختر علوی ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں قمرزمان، طاہر سلطان، آفتاب صادق قریشی اور کوچ محمد یاسین شامل ہیں۔ ٹرائلز 24 مارچ تک جاری رہیں گے۔ ایشین سنیئر انفرادی سکواش چمپئن شپ یکم مئی سے 5 مئی تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی جس میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب ملکی مفاد کو مددنظر رکھ کر میرٹ کی بنیاد پر کیا جائیگا۔

error: Content is protected !!