آسڑیلیا کیخلاف سیریز،پاکستانی ٹیم کا اعلان،کون ٹیم میں شامل کون ڈراپ کردیا گیا؟مکمل تفصیلات آگئیں

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا جب کہ شعیب ملک ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 22 مارچ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے جن کی جگہ شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔آسٹریلیا کے خلاف اسکواڈ میں عابد علی جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور سرفراز احمد کی غیرموجودگی میں وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد رضوان انجام دیں گے۔اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، حارث سہیل، عماد وسیم، عمر اکمل، شان مسعود، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

error: Content is protected !!