پاکستان سپرلیگ فور کی کامیاب ٹیم کا ناکام ترین کھلاڑی

اسلام آباد (نواز گوھر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کے بیٹے اعظم خان نے بھی پی ایس ایل میں ڈیبیو کر لیا ہے مگر وہ اپنی کارکردگی سے کسی کو متاثر کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ اور سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اعظم خان نے 06مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے اور ون ڈاؤن پر بیٹنگ کیلئے آئے مگر صرف 12 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر لیوک رونکی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال جب انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں ایمرجنگ پلیئر کے طور پر شامل کیا گیا تو ان پر شمولیت پر کئی انگلیاں اٹھائی گئیں اور کہا گیا کہ ان کی فٹنس بھی کرکٹرز جیسی نہیں ہے اور بھاری بھر کم جسم کے ساتھ وہ کس طرح کارکردگی دکھائیں گے، ان کی سلیکشن صرف اور صرف اثر و رسوخ کی بنیاد پر ہوئی ہے۔اس سب معاملے پر اعظم خان کا کھیل دیکھنے والے کئی صحافیوں نے کہا کہ اعظم خان بہترین بلے باز ہیں اور بڑے لمبے لمبے چھکے بھی مارتے ہیں مگر پی ایس ایل کے اپنے پہلے ہی میچ میں وہ خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور اپنے اوپر اٹھنے والے سوالات میں مزید اضافہ کر دیا ہے

error: Content is protected !!