7واں آل کراچی ثاقب میموریل فٹبال کلب 10مارچ سے کھیلا جائے گا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈی ایف اے کراچی سینٹرل کی زیرنگرانی اور شکیل بلگرامی فٹبال کلب کے زیر اہتمام ساتواں آل کراچی ثاقب میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کل (اتوار) سے کالونی اسٹار فٹبال گراؤنڈ نارتھ کراچی پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ سیکریٹری سعد کاظمی کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اعظم نگر اور ینگ ڈی سلوا کے مابین 4بجے شام کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں 32ٹیمیں ناک آؤٹ کی بنیاد پر حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ فرزند علی، آرگنائزنگ سیکریٹری وسیم عالم ،ٹورنامنٹ سیکریٹری سعد کاظمی جبکہ کمیٹی ممبران میں عمر فاروق، مظفر،امین اور وہاب شامل ہیں۔

error: Content is protected !!