ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے زیراہتمام تعلیمی سکالر شپ کا پہلا مرحلہ مکمل

پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر23 گیمز 2018کے فاتح کھلاڑیوں میں تعلیمی سکالر شاپ کا پہلا مرحلہ مکمل ، پہلے مرحلے میں تین سو سے زائد خواتین کھلاڑیوں میں 85 لاکھ 65 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے ،دوسرے مرحلے میں مارچ کے آخری ہفتے مرد کھلاڑیوں میں تعلیمی وظائف تقسیم کئے جائینگے ، محکمہ کھیل کے زیراہتمام سوات ریجن میں 25 خواتین کھلاڑیوں میں چار لاکھ آٹھ ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے ، اس موقع پر ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ، ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ ،اکاؤنٹس آفیسر شکیل احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹرہیڈ کواٹر حامد علی، سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں، بنوں ریجن میں 72000 ، ڈی آئی خان ریجن میں دو لاکھ چار ہزار ،کوہاٹ ریجن میں ایک لاکھ آٹھ ہزار ، ہزارہ ریجن میں 8 لاکھ 52 ہزار روپے ، پشاور ریجن کے 113 خواتین کھلاڑیوں میں 33 لاکھ روپے جبکہ مردان ریجن کے فاتح 105 خواتین کھلاڑیوں میں 29 لاکھ 76 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے،ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سکالر شپ میٹرک کے 84 کھلاڑیوں کیلئے 12 ہزار روپے سالانہ ، ایف اے ایف ایس سی کے 105 کھلاڑیوں کیلئے 24 ہزار روپے سالانہ ، بی اے بی ایس سی اور بی ایس پروگرام کے 113 کھلاڑیوں میں 36 ہزار روپے سالانہ جبکہ ماسٹر اور ایم فل کے سات کھلاڑیوں میں 48 ہزار روپے سالانہ دیئے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں مرد کھلاڑیوں میں چیکس تقسیم کئے جائینگے جس کا سلسلہ مارچ کے آخری ہفتے سے شروع ہوگا۔

error: Content is protected !!