وسیم اکرم،وقار یونس،یاسر شاہ اور محمد انعام بٹ کو 23مارچ پر سول اعزازات سے نوازا جائیگا

اسلام آباد (نواز گوھر )وفاقی حکومت کی طرف سے عمومی طور پر 14 اگست کو ملکی اور غیر ملکی نامور شخصیات کو ایوارڈز دینے کی فہرست جاری کی جاتی ہے تاہم اس بار یوم پاکستان سے 2 ہفتے قبل 127 ناموں کی لسٹ جاری کردی گئی ہے، جس میں 18 غیرملکی بھی شامل ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 23 مارچ کو فہرست میں شامل افراد کو ایوارڈ دیں گے۔سابق کپتان وسیم اکرم، وقاریونس اور کرکٹر یاسرشاہ سمیت انٹرنیشنل ریسلر محمد انعام بٹ کو بھی حکومتی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے 2 سابق کپتانوں وسیم اکرم اور وقار یونس کو ان کی کرکٹ خدمات کے صلے میں ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا جب کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ ستارہ امتیاز کے حقدار ٹھہریں گے، انٹرنیشنل ریسلر محمد انعام بٹ کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا

error: Content is protected !!