ڈیرن سیمی مزار قائد پر پہنچ گئے،قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین

کراچی ( عبدالرحمن رضا سے)ُپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور چیرمین پشاور زلمی کی مزار قائد پر حاضری ، بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ، پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض پہنے ڈیرن سیمی نے پاکستان کا قومی پرچم لہریا۔پاکستان سپر لیگ میچز کھیلنے لیے اتوار کی صبح کراچی پہنچنے والی پشاور زلمی ٹیم چیرمین اور کپتان نے مزار قائد پر حاضری دی۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور چیرمین پشاور نے مزار قائد پر حاضری دی اور عظیم رہنما قائد محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ڈیرن سیمی نے خصوصی طور پر مزار قائد کے ڈیزائن کو شاندار قرار دیا۔ڈیرن سیمی نے کہا قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کے عظیم رہنما تھے ۔

ایمان ، اتحاد اور تنظیم پر عمل کرکے کسی شعبے میں کامیابی ممکن ہے۔ انہوں نے قائداعظم میوزیم کا بھی دورہ کیا اور قائد اعظم کے زیر استعمال رہنے والی اشیا میں گہری دلچسپی لی۔چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ شہر قائد میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد تاریخی موقع ہے۔ امید ہے جلد پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے

error: Content is protected !!