زون V’بی‘ ڈویثرن لیگ’ واحد اسپوٹس اور پاک انڈیپنڈنٹ فتح سے ہمکنار

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونV’بی‘ ڈویثرن لیگ میں مزید 2میچوںکے فیصلے ہوگئے۔ واحد اسپورٹس نے کورنگی فرینڈز کو باآسانی 76رنز کی شکست سے دوچار کیا جبکہ پاک اسٹوڈنٹ کو شاہین سی سی کیخلاف 7وکٹوں کی یکطرفہ کامیابی حاصل ہوئی۔عادل خان کے 96اور منورفرمان کے 63رنز کارامد،امتیاز احمد کے 41رنز ‘سلمان خان اورآصف خان کے 3,3شکار‘ کاشف حنیف اور منورحسین کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں واحد اسپورٹس نے ٹاس جیت کر پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 32اوورز میں پوری ٹیم 221رنز کامجموعہ حاصل کرکے پویلین سدھار گئی۔ امتیاز احمد نے 41، خیر اﷲ نے 37، معین خان نے 31، عثمان اﷲ نے 23اور عمران تسلیم نے 21رنز کی اننگز کھیلی۔ فکیاض احمد اور تنویر علی نے3,3وکٹیںاپنے نام کیں۔ کورنگی فرینڈز اپنی جوابی اننگز میں 23.3اوورز کا سامنا کرکے 145رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جبران خان 23،عمران فرید اور اویس گوندل 16,16رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے نمایاںبیٹسمین رہے۔سلمان خان اورآصف خان نے 3,3اور معین خان نے 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ایمپائرز سیف اﷲ مگسی اور مرتضیٰ محمود تھے۔دوسرے میچ میں شاہین سی سی نے پہلیبیٹنگ کی اور 37اوورز میں 211رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کاشف حنیف 54 اور منورحسین نے 51رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ مراد علی نے 22رنز اسکور کئے۔ ذاکر محمود اور محمد سبحان نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔پاک اسٹوڈنٹ نے مطلوبہ ہدف 29.1اوورز میں 3وکٹوں پر 214رنز بنا کر فتح کو یقینی بنالیا۔ عادل خاننے 96اور منورفرمان نے 63رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔ ذیشان رضا نے 21رنز کاحصہ ڈالا۔منور خان اور کاشف حنیف کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔سیف اﷲ مگسی اور یاسر خان نے ایمپائرنگ کے فرائض نجام دئے۔

error: Content is protected !!