زون V’بی‘ ڈویثرن لیگ‘ لانڈھی کولٹس نے نیشنل فائٹر کو قابو کرلیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر جاری کے سی سی اے زونV’بی‘ ڈویثرن لیگ میں مزید 2میچ فیصلہ کن ثابت ہوئے۔لانڈھی کولٹس نے شاہین فائٹر کو 6وکٹوں سے مات دی جبکہ کریم میموریل نے بلیوفالکن کو 3وکٹوں سے قابو کیا۔ عمر لطیف اور سلمان ولید کی نصف سنچریاں کارامد جبکہ نصراﷲکی ففٹی رائیگاں گئی۔ ہدایت اﷲ نے 5کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔پہلے میچ میں شاہین فائٹر نے بیٹنگ کرتے ہوئے 39اوورز میں تمام وکٹوں پر 224رنز اسکور کئے۔ نصر اﷲ نے 51، محمد مجتبیٰ نے 34، اسد اﷲ 26اورگلزار احمد 24رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد فراز نے 33رنز پر 4کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ۔منیزانصاری کو 34رنز پر 2وکٹ ملے۔ لانڈھی کولٹس نے جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف کو 40اوورز میں 4وکٹوں پر 225رنز بنا حاصل کرلیا۔ منیز انصاری نے 67رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔ سلمان ولید نے 50اور ساجد گلو نے 20رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ طیب سینیر نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اویس اقبال اور سیف اﷲ مگسی ایمپائرز تھے۔دوسرے میچ میں بلیو فالکن نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور تمام وکٹوں پر 37اوورز میں 198رنز اسکور کئے۔ سکندر ابراہیم 41، محمد آصف 39اورجہانزیب شاہ 22رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ عمران عباس نے 3وکٹوں کے عوض 51رنز دئے۔ محمد اسلم اور عاطف احمد نے 2,2کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنے پر مجبور کیا۔ کریم میموریل نے جوابی اننگز میں 7وکٹوں پر 201رنز بنا کر فتح کو یقینی بنالیا۔ عمر لطیف نے 75رنز بنا کر فتح کو آسان بنایا۔ محمد پرویز نے 33اور محمد حبیب نے 14رنز کا حصہ ڈالا۔ ہدایت اﷲ نے 59رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ایمپائرز اسلام خان اور اویس اقبال تھے۔

error: Content is protected !!