انٹر سکول کراٹے چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)انٹر سکول کراٹے چمپئن شپ کل اتوار کو راولپنڈی ہوگی۔ چمپئن شپ کا افتتاح اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجازالحق کریں گے، ایونٹ کے آرگنائز کے مطابق چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چمپئن شپ لڑکوں کی تین جبکہ لڑکیوں کی ایک کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں لڑکوں میں 25 سے 29 کلوگرام، 35 سے 40 کلوگرام اور 46 سے 50 کلوگرام کے مقابلے شامل ہیں جبکہ لڑکیوں کے منفی 30 کلوگرام کا مقابلہ رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!