رائزنگ اسٹار انوی ٹیشن ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کل کھیلا جائے گا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام اور کے سی سی اے زونIVکی اجازت سے رائزنگ اسٹار انوی ٹیشن ٹرافی کا افتتاحی میچ کل (بدھ) سعود آباد جیم خانہ اور سندھ رانا کرکٹ کلب کے مابین ملت کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ جس میں کے سی سی اے زونIVکی 32رجسٹرڈ ٹیمیں باہم مقابل ہونگی۔ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی توصیف صدیقی کے مطابق ایونٹ کے تمام میچوں میں مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دئے جائیں گے۔ پہلے میچ تاپری کوارٹر فائنلز کے مین آف دی میچ 500روپے کا حقدار ہوگا۔ چاروں کوارٹر فائنل میں مین آف دی میچ کو ایک ہزار روپے جبکہ سیمی فائنلز میں 2ہزار روپے اور فائنل میں 3ہزار روپے دئے جائیں گے۔ جملہ میچز پی سی بی قوانین کے مطابق ہونگے۔ 32ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں ہر ٹیم 40اوورز کا سامنا کرے گی۔جو ٹیمیں مذکورہ ٹورنامنٹ میں شرکت کررہی ہیں ان مین ملیر جیم خانہ، ینگسٹر جیم خانہ ، گلزار سی سی ، ملیر فرینڈز، پاک مغل سی سی، ریکریشن سی سی، ملیر اسپورٹس، فیصل جیم خانہ، عظیم پورہ جیم خانہ، پاک شاہین سی سی، ہنسوٹ جیم خانہ، ملیر مسلم سی سی ، رائزن گاسٹار سی سی ، نیو شائننگ اسٹار، برائٹ سی سی ، سندھ رانا سی سی ، طوبیٰ جیم اسپورٹس، کامریڈ اسپورٹس، یونائیٹڈ جیم خانہ، ، اعظم اسپورٹس، ہنس آباد سی سی، سپر جیم خانہ، ایئر پورٹ اسٹار، پاک اسٹار، یونین اسپورٹس، ماڈل سی سی اور سعود آباد جیم خانہ شامل ہیں۔ مزید معلومات کیلئے آرگنائزنگ سیکریٹری امجد علی سے رابطہ کریں۔

error: Content is protected !!