پروفیسر مختار احمد بٹ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ،پہلے رائونڈ میں مزید 6میچز کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )کارپوریٹ سیکٹر کی ٹیموں کے درمیان پروفیسر مختار احمد بٹ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ کے میچز کا سلسلہ جاری ہے ۔ ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آئی سی آئی نے ایگزونوبل کو 106 رنز سے شکست دی ۔آئی سی آئی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے۔ ندیم عباس اور زوہیب شاہد نے 83 اور 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ عمران بخاری نے 29 رنز دے کر 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ایگزونوبل مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 112 رنز پر آئوٹ ہو گئی ۔ سلمان ڈار نے 47 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حسیب ستار نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ بہترین کارکردگی دکھانے پر آئی سی آئی کے زوہیب شاہد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھی آئی سی آئی نے کامیابی حاصل کی ۔ آئی سی آئی نے سٹورٹ الیون کو 58 رنز سے شکست دی ۔

آئی سی آئی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ زوہیب شاہد نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ علی ندیم نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ سٹوورٹ الیون کی ٹیم 162 رنز بنا سکی۔گلریز سعید نے 60 رنز بنائے جبکہ محمد یوسف نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ زوہیب شاہد کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ٹائون شپ وائٹس کرکٹ گرانڈ میں میں بھی دومیچ کھیلے ۔ پہلے میچ میں تھری ڈی ماڈلنگ نے پاکستان ٹیلی ویژن کو 36 رنز سے شکست دی ۔تھری ڈی ماڈلنگ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے ۔محمد جواد نے 67 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد الیاس نے 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ پاکستان ٹیلی ویژن کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 166 رنز پرڈھیرہوگئی ۔حافظ وقاص نے 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ احمد رضا نے 25 رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔بہترین کارکردگی پر احمد رضا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔دوسرے میچ میں تھری ڈی ماڈلنگ کی ٹیم نے نیٹسول کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ نیٹسول کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے ۔

فراز س نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ خرم شہزاد نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔تھری ڈی ماڈلنگ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔محمد صدیق نے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ جنید جمشید نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ بہترین کارکردگی دکھانے پر تھری ڈی ماڈلنگ کے محمد صدیق مین آف دی میچ قرار پائے۔ماڈل ٹائون کرکٹ کلب نواب میں بھی دو رائونڈ میچز کھیلے گئے ۔ پہلے میچ میں ڈیسکون نے یو بی ایس الیون کو 91رنز سے شکست دی ۔ ڈیسکون کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے، عمران منیر نے 61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مبشر زاہد نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ مطلوبہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یو پی ایس کی ٹیم مقررہ اوورز میں 124 رنز بنا سکی ۔عمر دراز نے 47 رنز بنائے جبکہ سلمان صادق نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔بہترین کارکردگی دکھانے پر رانا طاہر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ اسی میدان میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیٹسول کی ٹیم نے سٹوورٹ الیون کو 8 وکٹوں سے شکست دی ۔ سٹوورٹ الیون کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔گلریز سعید نے 34 رنز بنائے جبکہ فراز اس نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ نیٹسول کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔ محمد شہزاد نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ نعمان اقبال نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر فراز حسن مین آف دی میچ قرار پائے ۔

error: Content is protected !!