2روزہ انٹر اسکول فٹسال ٹورنامنٹ 23مارچ سے پی اے ڈی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا

کراچی (سپورٹس رپورٹر) کراچی فرینڈز یونائیٹڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلا انٹراسکول انڈر14بوائز اینڈ گرلز فٹسال ٹورنامنٹ کا 23تا24مارچ پی اے ڈی گراؤنڈ کلفٹن پر انعقاکیا جارہا ہے جس میںاسکول کے بوائز کی 12اور گرلز کی 6ٹیمیں شرکت کریں گی۔ایونٹ کے انعقاد کا مقصدمختلف اسکولز کے نوجوان بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوںکو صحت مند سرگرمیوںکی جانب راغب کرنا اور ان میں ہم آہنگی اور دوستانہ ماحوال کی فضا کو خوشگوار بنانا ہے۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ماجد رسول کے مطابق بوائز ایونٹ کیلئے اسکول کی جو 12ٹیمیں شرکت کریں گی ان میں بی وی ایس پارسی، ڈیلسول اسکول ،آغا خان اسکول،کریم آباد، الفا ہائی اسکول، حق اکیڈمی ’اے‘، حق اکیڈمی ’بی‘، آغا خان اسکول ،کھارادر، ایوسینا اسکول، ہمٹن اسکول، لیڈی برڈ اسکول،نکسر اسکول اور ریفلیکشن اسکول شامل ہیںجبکہ گرلز ایونٹ میں حق اکیڈمی،آغا خان اسکول کریم آباد، الفاہائی اسکول،آغا خان اسکول کھارادر، ایوسینااسکول اور ڈی اے پی ایس، سی ویو اسکول کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔افتتاحی تقریب اور پہلا راؤنڈ 23مارچ کو صبح ساڑھے 8بجے تا ساڑھے 12بجے دوپہر پی اے ڈی گراؤنڈ کلفٹن پر کھیلا جائے گا۔ڈائریکٹرز کے ایف یو اے حامد مصطفی، تاسلیم راجہ اور فرید علی مہمانوں کا خیرمقدم کریں گے ۔ انٹرنیشنل مڈفیلڈراور اے ایف سی کے کوالیفائیڈ کوچ جاوید عرب اور سابق نیشنل ریفری چوہدری اسرار ٹیکنیکل سپورٹ کیلئے موجود ہوںگے۔ مزید معلومات کیلئے ماجد رسول سے سیل نمبر 0321-2448944رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

error: Content is protected !!