پہلی بین الصوبائی آرچری چیمپئن شپ آئندہ ماہ کوئٹہ میں ہو گی

کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کے تعاون پہلی بین الصوبائی آرچری چمپئن شپ 29 اپریل سے کوئٹہ میں شروع ہو گی۔پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان کے مطابق چمپئن شپ میں ملک بھر سے 6 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔چمپئن شپ میں شرکت کے لئے ٹیموں کے کھلاڑی 28 اپریل کو کوئٹہ پہنچیں گے اور چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 28 اپریل کو شام چا ربجے ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 30 اپریل کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ 

error: Content is protected !!