ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ جیتنا ایک خواب تھا جو پورا ھوا۔ گولڈ میڈلسٹ رضا اللہ خان

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ): پولینڈ کے دارالحکومت وارسامیں منعقدہ ورلڈکراٹے چیمپئن شپ 2019 میں گولڈ میڈل جیتنے والےکھلاڑی رضااللہ خان نے کہا ھےکہ ورلڈکراٹےچیمپئن شپ جیتا خواب تھا جو پورا ھوا۔ پاکستان میں قدرتی ٹیلنٹ کی کمی نہیں ھے وہ دن دور نہیں جب پاکستان کراٹےکا بھی عالمی چیمپئن ھوگا۔تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت اس کھیل سے وابستہ افراد کی بھرپور سرپرستی کرے۔اسپانسرز۔میڈیا۔پاکستان سپورٹس بورڈ۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور کھیلوں کی سرپرستی کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں سے انشاءاللہ جلد پاکستان مارشل آرٹ کے مقابلوں میں عالمی چیمپئن بن جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا اللہ خان نے بتایا کہ ان اگلا حدف اولمپکس ٹوکیو جاپان 2020 اور ورلڈکراٹے چیمپئن شپ ھے جس کےلئے شہان ھدایت اللہ خان کی کوچنگ اور شہان راجہ خالد کی راہنمائی میں شب و روز ٹریننگ جاری ھے انہوں نےکہاکہ خواتین کیلئے مارشل آرٹ میں مہارت دورحاضر کی ضرورت ہےخواتین کو معاشرے میں موجود مسائل پر قابو پانے کیلئے  مارشل آرٹ کو اپنانا ھوگا انٹرنیشنل چیمپئن رضااللہ خان نے کہا کہ حالیہ عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کرکے پاکستان کی جانب سے اقراءنذیر نے پاکستان کیلئے تیسری پوزیشن حاصل کر کانسی کا تمغہ جیتا اور ثابت کیا کہ ھماری خواتین دنیا میں بڑے سے بڑے مقابلوں میں کامیابی حاصل کر سکتی ھیں۔انہوں نے بتایا کہ کیوشن مارشل آرٹ کا قدیم ترین۔مقبول ترین سٹائل ھےاور پاکستان کی طرف سے عالمی مقابلے کی ھیوی ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ھاوس مدعو کر کے پچاس ہزار روپے کا نقد انعام دیاجس کھلاڑیوں میں جذبہ پیدا ہوگا رضا اللہ خان نے بتایا ان والد شہان انعام اللہ خان مرحوم کے بعد انہیں اعزاز حاصل ھوا ھےکہ عالمی مقابلہ میں گولڈ میڈل جیتا۔انہوں نے بتایا کہ ان فیملی کے 16 سے زیادہ کھلاڑیوں نے بلیک بیلٹ حاصل کر رکھی ھے جو عالمی سطح ایک اعزازھےرضا اللہ خان نے بتایا کہ 1990 میں پانچ برس کی عمرسےمارشل آرٹ سیکھنا شروع کیااور شروع سے ہی خواہش تھی کہ ملک و قوم کیلئے عالمی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتوں جو ماں باپ اور قوم کی دعاؤں اور اللہ کی رحمت سے پوری ھوئی۔رضا اللہ خان نے کہا آئندہ ماہ جاپان میں ھونےوالی ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گےاور اسلام آباد کا حالیہ دورہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے جس میں  گرینڈ ماسٹر شہان راجہ خالد کی زیر نگرانی راجہ مارشل آرٹ اینڈ فٹنس سینئر بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں خصوصی تربیت حاصل کی ھے

error: Content is protected !!