وسیم اکرم،وقار یونس اور یاسر شاہ کو سول اعزازات سے نواز دیا گیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں ملک اور قوم کے لیے اہم خدمات سرانجام دینے والی 18 غیر ملکی سمیت 128 شخصیات کو سول اور ملٹری ایوارڈز سے نوازا۔ سول کیٹیگری میں نشان امتیاز، ہلال قائد اعظم، ہلال امتیاز، ستارہ پاکستان، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی، ستارہ قائد اعظم، تمغہ شجاعت اور تمغہ امتیاز شامل ہیں۔سول ایوارڈ حاصل کرنے والے نمایاں افراد میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس، کرکٹر یاسر شاہ شامل ہیں۔

error: Content is protected !!