کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہمارا مشن،غلام مصطفی

لاہور( سپورٹس رپورٹر )انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل کے سنئیر نائب صدر غلام مصطفی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کے کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہمارا مشن ہے ، نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں، ہم نے صدر انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل عمر خیام کی قیادت میں لاہور بھر کے مختلف کلبوں کا ٹی 20کپ کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت دھرم پورہ کلب باغبانپورہ کلب کے میچز ہو چکے ہیں میچز کا یہ سلسلہ لاہور بھر کے کلبوں کے مابین جاری رہے گا اور اس کے بعد ایک ملک گیر ٹی 20میچز کا یہ سلسلہ ملک بھر کے کلبوں کے مابین کروانے کا پر وگرام صدر عمر خیام بنا رہے ہیں جس کے افتتاح کے لئے وہ وزیر اعظم عمران خان سے کروائیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خصوصی نٹرویو کے دوران کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمرن خان کا انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ بنانے کا مقصد ملکی سپورٹس اور کلچر کو فروغ دینا ہے ہم نے پارٹی کی طرف سے ذمہ داری ملتے ہی اپنے صدر عمر خیام کی صدارت میں کام شروع کردیا ہے اور لاہور کی جن گرائونڈوں پر ماضی کے (ن) لیگی غنڈوں کے ناجائز قبضے تھے وہ ختم کروائے ہیں اور ان کلبوں کے میچز کروارہے ہیں جو کہ رجسٹرڈ کلب ہیں ہم سپورٹس میں غنڈہ گردی اور سیاست کو ختم کرنے آئے ہیں ہم نہیں چاہتے کہ سپورٹس میں سیاست کو موقع دیا جائے ہم صحت مندانہ کھیلوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صدر عمر خیام وزیراعظم عمران خان کی سپورٹس اینڈ کلچر کی پالیسی کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں اور بہت جلد ملک سے جن کھیلوں کا خاتمہ ہو چکا ہے ہم ان کا بھی آغاز کروائیں گے اور ہمارے وہ کھیلوں کے مایہ ناز لوگ جو ماضی میں پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں انہیں معاشرے میں ایک اعلیٰ مقام دلوائیں گے اور حکومتی سطح پر ان کی سر پرستی کریں گے اور ان کے شب و روز کو بہتر کرنے کے لئے ہم سے جو ہو سکا ہم وہ بھی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم صدر عمر خیام کی قیادت میں اتنا کام کریں گے کہ ماضی میں اس کی مثال نہیں ملے گی ۔

error: Content is protected !!