میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ چوتھے رائونڈ میں داخل،جوکووچ کی پیشقدمی جاری

میامی(سپورٹس لنک رپورٹ)میامی اوپن ٹینس چوتھے رانڈ میں داخل ہو گیا، نمبر ون جوکووچ نے ارجنٹائنی مدمقابل کے خلاف فتح سمیٹی، کینیڈا کے رانچ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دفاعی چیمپئن آئزنر کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔میامی اوپن ٹینس میں جوکووچ کی پیش قدمی جاری ہے۔ چوتھے رانڈ میں کینیڈا کے مائلس رانچ کو آسٹریلیا کے ایڈمنڈ نے ہرایا، دفاعی چیمپئن جان آئزنر کی سپینش حریف کے خلاف جیت ہوئی۔فلوریڈا میں جاری میامی اوپن کے مردوں کے مقابلے میں ٹاپ سیڈ نواک جوکووچ کو ارجنٹائنی حریف نے ٹف ٹائم دیا، نمبر ون جوکووچ نے دوسرا سیٹ ہار کر کم بیک کیا اور چوتھے رانڈ کا ٹکٹ پا لیا۔دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے کائل ایڈمنڈ نے کینیڈین مدمقابل مائلس رانچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، دفاعی چیمپئن جان آئزنر نے سپینش حریف کو مشکل سے ہار سے دوچار کیا، میچ کا سکور سات پانچ اور سات چھ رہا۔ ٹینس کے زبردست مقابلوں سے تماشائی بھی بے حد محظوظ ہوئے۔

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!