اکتوبر میں پاکستان فٹبال سپر لیگ،28مارچ کو نمائشی میچ کرائینگے،شاہد شنواری

اکتوبر میں پاکستان فٹ بال سپرلیگ کرانے کا اعلان کردیا،جبکہ 28مارچ کو نمائشی فٹ بال میچ کاانعقاد کیاجائیگا،جس میں مایہ ناز فٹ بالرز ایکشن میں نظر آئینگے، شاہد شنواری کی پریس کانفرنس
اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) کرکٹ میں جاویدآفریدی کی طرح پاکستان میں فٹ بال کی ترقی اور انٹر نیشنل میچزکے انعقادکیلئے شاہد شنواری بھی میدان میں کھود پڑے،شاہد شنواری نے پشاور میں فاٹا فٹ بال لیگ اور تبدیلی فٹ بال لیگ کی کامیابی کے بعد اب اسلام آباد،کراچی،کوئٹہ اور پشاورمیں اکتوبرکو پاکستان فٹ بال سپرلیگ کرانے کا اعلان کردیا،جبکہ 28مارچ کو نمائشی فٹ بال میچ کاانعقاد کیاجائیگا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فٹ بال سپرلیگ کے چیف ارگنائزر شاہد شنواری نے جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن پشاورکے سیکرٹری ملک ہدایت الحق اور نثار آفریدی بھی موجودتھے ۔انہوں نے کہاکہ وہ خودبھی فٹ بال کے قومی کھلاڑی رہ چکے ہیں اور خواہش ہے کہ اس کھیل کوملک میں کامیابی سے ہمکنار ہوں جسکے لئے وہ دن رات کوششیں کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو ساتھ لیکر چلیں گے ،کیونکہ انکی سرپرستی اور سپورٹ کے بغیر کوئی بھی ایونٹ کامیاب نہیں ہوسکتا۔انہوں نے ملک میں کرکٹ کی طرح فٹ بال کو بھی صحیح معنوں میں فروغ ملنے اورملک میں انٹر نیشنل مقابلوں کے انعقاد کیلئے راہموار کرانے کیلئے اکتوبر کے مہینے میں قومی سطح کے فٹ بال کا ایک بہترین ایونٹ منعقد کرانے کا فیصلہ کیاہے اور اس حوالے سے28مارچ کو ایک نمائشی میچ بھی کھیلاجائیگا۔جسمیں ملک کے بہترین ٖفٹ باؤلر ز ایکشن میں نظر ائینگے۔اسکے علاوہ پشاور،کراچی،کوئٹہ،لاہور اوردیگر شہروں میں بھی نمائشی میچزکھیلے جائینگے ۔شاہد شنواری نے کہاکہ ملک کے مختلف شہروں میں ہونیوالے پاکستان فٹ بال سپرلیگ کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،لیگ کے پہلے ایڈیشن میں5ٹیموں کوشامل کیاگیاہے،جس میں ملک کے مایہ نازکھلاڑی کھیلٰیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس میں تین کٹیگری کے کھلاڑی ہونگے،پلاٹینئم،گولڈن اور سلورکٹیگریز شامل ہیں،پلاٹینئم کٹیگری کے تحت ہر ٹیم میں دو،دوانٹر نیشنل کھلاڑی برازیل،جرمنی،نائیجیریا،کیمرون سمیت دیگر ممالک کے جنہوں نے ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں کو شامل ہونگے ،گولڈن میں پاکستان قومی ٹیم میں کھیلنے والے کرنٹ کھلاڑی جبکہ سلور کٹیگری کیلئے ملک بھر میں ٹرئلز لیکر ایمر جنگ کھلاڑیوں کو تلاش کرکے سامنے لائینگے ،ملک بھر میں صٓاف وشفاف ٹرائلز میں دیہاتوں سے بھی بہترین کھلاڑیوں کو تلاش کرکے سامنے لائینگے اور انہیں مزید پالش کرلے ٹریننگ دی جائے گی،اور انشاء اللہ یہی ایمر جنگ کھلاڑی انٹر نیشنل اور قومی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے ۔شاہد شنواری نے کہاکہ اس بڑے ایونٹ کی کامیابی کیلئے حکومت پاکستان اور پاکستان فٹ بال فیٖڈریشن سے بھر پورسپورٹ کا مطالبہ کیااور کہاکہ حکومت اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو ساتھ لیکر چلیں گے ،کیونکہ انکی سرپرستی اور سپورٹ کے بغیر کوئی بھی ایونٹ کامیاب نہیں ہوسکتا۔

error: Content is protected !!