حارث اور رضوان کو سنچریاں سکور کرنے پر شاہد آفریدی کی مبارکباد

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کر لی، تیسرے میچ میں ہار سے بچنے کیلئے شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو اہم مشورہ دیا ہے ۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفرید ی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حارث اور رضوان کو پہلی ون ڈے سنچریاں بنانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ایرون فنچ نے پہلے دو میچوں میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیاانھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو سیریز کے باقی میچوں میں خصوصی طور پر باولنگ کے میدان میں زیادہ محنت کرنا ہو گی اور آسٹریلیا کے مومینٹم کو توڑنے کیلئے اہم کھلاڑیوں کو پرفارمنس دکھانا ہو گی اور خصوصی طور پر باولرز کو کارکردگی دکھانی پڑے گی۔

error: Content is protected !!