معروف خاتون ریسلر نکی بیلا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق پروفیشنل ریسلر اور ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں اپنا لوہا منوانے والی نکی بیلا نے خود کو عمر رسیدہ قرار دیتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔نکی بیلا ڈبلیو ڈبلیو ای میں جلوے دکھانے سمیت ٹی وی پر پروگرامات کرنے سمیت ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔انہوں نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ وہ حال ہی میں یورپ میں ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹس میں شرکت کرنے گئی تھیں۔فاکس نیوز کے مطابق 35 سالہ نکی بیلا نے اپنے ٹی وی پروگرام ٹوٹل بیلاز میں ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا اور کہا کہ ان کے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ وہ نیا کیریئر شروع کریںنکی بیلا نے تسلیم کیا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے یورپین ٹوئر نے انہیں احساس دلایا کہ اب ان کا جسم ماضی جیسا نہیں رہا اور نہ ہی ان میں پہلے جیسی طاقت رہی ہے۔نکی بیلا کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑ کر نئے سفر پر توجہ دوں۔اگرچہ نکی بیلا نے یہ نہیں بتایا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کس طرح کے کیریئر پر توجہ دیں گی، تاہم رپورٹس کے مطابق ریسلنگ اسٹار اپنے میک اپ اور گارمنٹس کے کاروبار پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔

error: Content is protected !!