نائیجریا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کر ڈالی

ونڈ ہوئیک(سپورٹس لنک رپورٹ)نائیجیریا نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 میں جگہ بناکر نئی تاریخ رقم کردی۔نمیبیا میں کھیلے گئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اس نے سیری الیون کو 2 وکٹ سے شکست دی، 139 رنز ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر نائیجیریا کی ٹیم کے 87 رنز پر 6 کھلاڑی آٹ ہوچکے تھے تاہم پیٹر آہو نے ناٹ آٹ 21 رنز بناکر اپنی ٹیم کو جشن منانے کا موقع فراہم کردیا۔یہ پہلا موقع ہے جب نائیجیریا نے کسی ورلڈ کپ میں جگہ بنائی ہے۔

error: Content is protected !!